بین الاقوامی وقف اور زکوٰۃ کانفرنس 2026

بین الاقوامی وقف اور زکوٰۃ کانفرنس 2026

بین الاقوامی وقف اور زکوٰۃ کانفرنس 2026

وقف اور زکوٰۃ کے ذریعے سماجی و معاشی بااختیاری

کاروباری سرگرمیوں اور پائیداری پر پالیسی تناظر

مشترکہ طور پر منعقد کردہ:
انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (IPS)، اسلام آباد
اور
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد

📍 مقام: مرکزی آڈیٹوریم، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (AIOU)، اسلام آباد
📅 تاریخ: ۱۱ فروری ۲۰۲۶

کانفرنس کے بارے میں

بین الاقوامی وقف اور زکوٰۃ کانفرنس ۲۰۲۶ کا مقصد محققین، اساتذہ، پالیسی سازوں، عملی ماہرین اور ترقیاتی شعبے سے وابستہ افراد کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے تاکہ وقف اور زکوٰۃ کے بدلتے ہوئے کردار کا جائزہ لیا جا سکے، خصوصاً ان کے ذریعے عصری سماجی و معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے امکانات پر غور کیا جا سکے۔

کانفرنس میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ اسلامی سماجی مالیاتی ذرائع، بالخصوص وقف اور زکوٰۃ، کو کس طرح کاروباری ترقی، پائیداری، فلاح و بہبود اور جامع ترقی کے فروغ کے لیے بروئے کار لایا جا سکتا ہے، جبکہ شریعت کے اصولوں اور جدید طرزِ حکمرانی کے تقاضوں کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

مقالہ جات کی دعوت (Call for Papers)

محققین اور عملی ماہرین کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ وقف اور زکوٰۃ کے نظریاتی، تجرباتی، پالیسی اور عملی پہلوؤں پر مبنی اصل تحقیقی مقالہ جات جمع کرائیں۔ بین الشعبہ جاتی اور تقابلی مطالعات کی خاص طور پر حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

مقالہ جات  انگریزی،  اردو، اورعربی میں ہو سکتے ہیں۔

موضوعات اور ذیلی موضوعات

۱۔  وقف اور زکوٰۃ کی شرعی بنیادیں اور تاریخی ارتقاء

  • وقف کے شرعی اور حکمرانی سے متعلق اصول اور رہنما خطوط
  • ابتدائی اسلامی دور سے وقف کا تاریخی ارتقاء
  • سماجی و معاشی ترقی میں وقف کے کردار کے امکانات
  • وقف اور ادارہ جاتی ترقی کا عمل
  • زکوٰۃ: شرعی بنیادیں، عصری ضروریات، عملی طریقۂ کار اور چیلنجز

۲۔ وقف کے قانونی، ضابطہ جاتی اور اخلاقی فریم ورک

  • وقف، ٹرسٹ اور انڈومنٹ کے ڈھانچے: مماثلتیں اور اختلافات
  • وقف کے اخلاقی، ضابطہ جاتی اور انتظامی فریم ورک
  • وقف، فِن ٹیک اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ماڈلز: قانونی و اخلاقی پہلو
  • غیر مرکزی مالیاتی نظام، مرکزی بینک ڈیجیٹل کرنسیز (CBDCs) اور وقف
  • وقف کا دیگر خیراتی ذرائع (مثلاً زکوٰۃ اور رضاکارانہ عطیات) سے ربط

۳۔ وقف اور زکوٰۃ کے ادارہ جاتی فروغ کے لیے عالمی کوششیں

  • ایران میں وقف کے طریقۂ کار
  • ملائیشیا میں وقف کے ماڈلز
  • انڈونیشیا میں وقف کے ادارہ جاتی فروغ کی عملی کوششیں
  • ترکیہ میں وقف کے طریقۂ کار
  • پاکستانی معاشرے میں وقف کے مختلف پہلوؤں کا نفاذ
  • مختلف ممالک میں زکوٰۃ کے عصری عملی ماڈلز

۴۔  فلاح و ترقی کے لیے وقف بطور پائیدار حل

  • وقف بطور پائیدار صدقہ (صدقۂ جاریہ)
  • سماجی و معاشی فلاح، پبلک پرائیویٹ شراکت داری، اور کاروباری جدت کے فروغ میں وقف کا کردار
  • تعلیم، مہارتوں کی ترقی، صلاحیت سازی اور کمیونٹی سپورٹ میں وقف کا کردار
  • مالیاتی اداروں کے لیے وقف بطور ماڈل
  • سماجی و معاشی ترقی کے لیے زکوٰۃ بطور مؤثر ذریعہ

اہم تاریخیں

  • خلاصہ (Abstract) جمع کرانے کی آخری تاریخ ۲۰: دسمبر ۲۰۲۵
  • مکمل مقالہ جمع کرانے کی آخری تاریخ: ۲۰جنوری ۲۰۲۶
  • مقالہ منظوری کی اطلاع: ۲۵جنوری ۲۰۲۶

رجسٹریشن فیس

  • شرکاء:  ۱۰۰۰روپے
  • مقامی مقالہ نگار:   ۲۵۰۰  روپے
  • غیر ملکی مقالہ نگار:  ۵۰امریکی ڈالر

مقالہ جمع کرانے اور رابطے کی معلومات

خلاصہ اور مقالہ جمع کرانے کے لیے

📧 ای میل:  conference@ips.net.pk

رجسٹریشن اور عمومی معلومات کے لیے

ڈاکٹر عاصم احسان
📧 asim@ips.net.pk
📞 +92 333 5083076

علمی شراکت دار

  • شفا تعمیرِ ملت یونیورسٹی
  • زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف امریکہ
  • الصادق انسٹی ٹیوٹ
  • رِفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی
  • قائدِاعظم یونیورسٹی، اسلام آباد
  • سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (SECP)

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (IPS)، اسلام آباد
🌐 https://www.ips.org.pk
🌐 https://www.ipsurdu.com

سوشل میڈیا:

  • فیس بک: InstituteOfPolicyStudiesPakistan
  • ایکس (ٹویٹر): @IPS_1979
  • لنکڈ اِن: IPS-Islamabad
  • یوٹیوب: IPSTV

Share this post