تجربہ کار صحافی عارف الحق عارف کے ساتھ ایک شام
پاکستان میں صحافت کا معیار بتدریج گرتا جا رہا ہے کیونکہ بہت سے صحافی متعصب فریق بن چکے ہیں، ایک طرف کی بات سنتے ہیں اور پھر مسخ شدہ انداز میں بیانیہ تیار کر کے رپورٹنگ کرتے ہیں۔ اس طرح وہ نہ صرف سچائی کی اطلاع دینے میں ناکام ہو رہے ہیں بلکہ معاشرے میں عدم استحکام اور انتشار بھی پیدا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف صحافی اور سماجی کارکن عارف الحق عارف نے 23 نومبر 2022 کو انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد میں منعقدہ ایک سیشن کے دوران کیا۔
جواب دیں