‘دورِ جدید میں نظریےکی اہمیت’ – چیئرمین آئی پی ایس کی یوتھ لیڈرشپ کنونشن میں گفتگو
چیئرمین آئی پی ایس خالد رحمٰن کو یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام 27 اکتوبر 2024 کو منعقد ہونے والے یوتھ لیڈرشپ کنونشن میں بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا گیا۔
‘دورِ جدید میں نظریے کی اہمیت‘ کے عنوان پر اپنے خطاب کے دوران رحمٰن نے بہت سے فکر انگیز سوالات اٹھائے۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا کائنات کو بنانے اور چلانے والا کوئی ہے، یا سب کچھ خود بخود ہو رہا ہے؟ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اس دنیا میں کوئی شخص اپنی پسند کے ماحول یا حالات میں ، یا اپنی مرضی کی خصوصیات کے ساتھ آیا ہے؟ یا کسی کو علم ہے کہ وہ کب تک اس دنیا میں رہے گا؟
اگر ان سوالوں کا جواب نفی میں ہے تو پھر ایسی کوئی ہستی ضرور ہو گی جو یہ سب نظام چلا رہی ہے۔ اور یہیں نظریے کی اصل اہمیت واضح ہو جاتی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ آج کی ٹیکنالوجی کی دنیا میں نظریے کی اہمیت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ جہاں اس کی کمی بے یقینی اور تباہی کا باعث بن سکتی ہے، وہیں اس کو تسلیم کر لینے سے ایک شناخت مل جاتی ہے۔ نظریہ زندگی کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ یہ کسی کے وجود کو ایک مقصد، ایک سمت، ایک معنی فراہم کرتا ہے، اور اسے اصولوں کی بنیاد پر زندگی گزارنے اور زندگی میں عظیم مقصد کے حصول کے قابل بناتا ہے۔
جواب دیں