دینی تعلیمی ادارے: اپنے کردار اور خدمات سے متعلق مدارس کے رجحانات اور نظریات

دینی تعلیمی ادارے: اپنے کردار اور خدمات سے متعلق مدارس کے رجحانات اور نظریات

REligious-Educational-Institutions-thumb-3-انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کی تحقیقی رپورٹ ‘ریلیجیئس ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز: ٹرینڈز اینڈ ویوز آف مدرسہ اباوَٹ اِٹس رول اینڈ ورکنگ [دینی مدارِس: اپنے کردار اور خدمات سے متعلق مدرسے کے رجحانات اور نظریات] کا غیر مجلّد شمارہ اب ایمازون اسٹور پر دستیاب ہے۔

 REligious-Educational-Institutions-thumb4-

انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کی تحقیقی رپورٹ ‘ریلیجیئس ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز: ٹرینڈز اینڈ ویوز آف مدرسہ اباوَٹ اِٹس رول اینڈ ورکنگ [دینی مدارِس: اپنے کردار اور خدمات سے متعلق مدرسے کے رجحانات اور نظریات] کا غیر مجلّد شمارہ اب ایمازون اسٹور پر دستیاب ہے۔

انگریزی میں شائع کردہ یہ رپورٹ اس امر پر روشنی ڈالتی ہے کہ پاکستانی معاشرے میں مدرسے کے ایک دینی تعلیمی ادارہ ہونے کے ساتھ ساتھ دینی اور سماجی رہنمائ کی تربیت گاہ کے طور پر اہمیت سے انکار نہین کیا جا سکتا۔ پاکستان میں مدرسے بغیر کسی حکومتی امداد کے صرف عوام الناس کی مدد سے کام کرتے ہیں۔ لہٰذا ایک مدرسہ کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟ مدرسے میں داخلے لے لیے کیا ضوابط ہیں؟ وہاں کیا پڑھایا جاتا ہے؟ طالب علم مدرسے میں کیا سیکھتے ہیں اور وہاں سے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد کیا کرتے ہیں؟ مدرسے کاپاکستانی معاشرے میں پھیلاوَ کتنا ہے اور اثر اندازی کیا ہے؟ اور اس جیسے دیگر کئ سوالات ایسے ہیں جو اگرچہ نئے تو نہیں مگر علمی ، تدریسی اور ذرائع ابلاغ کی مباحث میں بار بار سننے کو ملتے ہیں۔ ان سوالات کے جوابات تلاش کرنے کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز نے خصوصی طور پر یہ شماریاتی رپورٹ تیار کی ہے جو کہ اسلام آباد، خیبر پختونخواہ اور شمالی پنجاب کے ۱۰ اضلاع [۴۹ مدارس] کا احاطہ کرتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کرتی ہے کہ مدارس کے موجودہ حالات اور اگے کے رجحانات کیا ہیں؟ اس رپورٹ میں مدرسے کے طالب علموں اور سبراہوں کے جوابات کی بنیاد پر نتائج اخذ کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ انٹرویو کنندہ کی رپورٹس سے بھی مشاہدات اکھٹّا کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اس رپورٹ میں ۷ تفصیلی انٹرویو بھی علیحدہٰ سے شامل کئے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر یہ رپورٹ مدرسہ کے کردار، اسکی خدمات، اسکے نظریات اور اسکے رجحانات پر روشنی ڈالتی ہے۔ ۔ آئ پی ایس کے ایگزیگٹیو پریزیڈنٹ خالد رحمٰن اور ادارے کی تحقیقی ٹیم کے رکن محمد ولی فاروقی اور توقیر حسین کی تیار کردہ یہ رپورٹ مجموعی طور پر مدرسہ کے کردار، اسکی خدمات، اسکے نظریات اور اسکے رجحانات پر روشنی ڈالتی ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے