”عصری مسائل پر وسیع تر تحقیق کرنا وقت کی ضرورت ہے“ – چیئرمین آئی پی ایس
ادارہ علم و تحقیق میں منعقد ہونے والی تربیتی ورکشاپ کے شرکاء کے ایک وفد نے 11 مارچ 2022 کو آئی پی ایس کا دورہ کیا۔
مرکزِ تعلیم و تحقیق میں منعقد ہونے والی تربیتی ورکشاپ کے شرکاء کے ایک وفد نے 11 مارچ 2022 کو آئی پی ایس کا دورہ کیا۔
مختلف مذہبی تعلیمی اداروں کے ریسرچ لیول کے طلباء پر مشتمل مندوبین کوآئی پی ایس کے سینئر ریسرچ آفیسر سید ندیم فرحت نے ادارے کے مشن، اہداف اور جاری سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیا۔
پریزنٹیشن کے بعد چیئرمین آئی پی ایس خالد رحمٰن نے خطاب کرتے ہوئےاس رجحان پر خوشی کا اظہار کیا کہ مذہبی تعلیمی ادارے عصری مسائل پر وسیع تر تحقیق کے لیے شعبے کھول رہے ہیں۔
اسےوقت کی ضرورت کو قرار دیتے ہوئے، خالد رحمٰن نے کہا کہ یہ مذہبی تعلیمی اداروں کے طلباء کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے علم کی روشنی سےمعاشرے کو فائدہ پہنچائیں اور مروجہ مسائل پر مفید تحقیقی کام کا انعقاد یقیناً اس مقصد کی تکمیل کا ہی ایک طریقہ ہے۔
جواب دیں