فقہ اکیڈمی کے وفد کا آئی پی ایس کا دورہ

فقہ اکیڈمی کے وفد کا آئی پی ایس کا دورہ

فقہ اکیڈمی کراچی کے ایک وفد نے ۱۴ جولائی ۲۰۲۳ کو انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کی ٹیم کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور اور باہمی تعاون کے امکانات پر گفتگو کرنے کے لیےآئی پی ایس کا دورہ کیا- وفد کی قیادت فقہ اکیڈمی کے سربراہ مفتی اویس پاشا قرنی کر ہے تھے۔آئی پی ایس کے جنرل منیجر آپریشنز نوفل شاہ رخ اور ریسرچ فیلو سید ندیم فرحت نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انہیں ادارے کے ایک تھنک ٹینک کے طور پر کردار سے آگاہ کیا۔ وفد کو آئی پی ایس کے ان پروگراموں سے بھی آگاہ کیا گیا جن کا مقصد علم و تحقیق سے وابستہ اداروں اور تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنا اور ممتفرق پالیسی امور پر تحقیق اور مکالمے کے فروغ کی غرض سے اسکالرز کے ساتھ اشتراک عمل ہے۔ وفد کے ارکان نے آئی پی ایس کے ورکنگ ماڈل اور موضوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران یہ زور دیا گیا کہ ملک میں پالیسی سازی کے کو مقامی اقدار سے مطابقت کےساتھ ساتھ عوام مرکوز بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان کے مخصوص حالات، تاریخ اور ثقافت سے جڑے ہوئے سماجی و اقتصادی مسائل کے لیے یورپ مرکوز بیانیے اور حل کامیاب نہیں ہو سکے۔ مسلم اقوام کے پاس انسانیت کے عالمگیر نظریہ سے ماخوذ اپنا بیانیہ تیار کرنے اور حل پیش کرنے کے لیے بہت کچھ ہے، لیکن تاریخی اسلامی علمی اور تحقیقی ماخذ تک محدود رسائی کے ساتھ ساتھ عصری موضوعات جیسا کہ صنفی مباحث، لادینی اور لادری رجحانات، تعلیم وغیرہ پر اسلامی نقطہ نظر اور بیانیے کی بھی کمی ہے۔گفتگو کے دوران یہ بھی تجویز کیا گیا کہ نظری اور اطلاقی علوم کے درمیان فاصلوں کو ختم کرنے کے لیے تھنک ٹینکس اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو ہم آہنگی کے ذریعے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ نیز یہ کام مسلم معاشروں اور دیگر عوام الناس کو درپیش جدید مسائل پر تحقیق کی ضرورت اور علمی خلا کی نشاندہی کے زریعے بھی کیا جا سکتا ہے تاکہ نئے موضوعات پر اسلامی لٹریچر تیار کیا جا سکے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے