قازخستان: علمی فورم میں شرکت

cica0

قازخستان: علمی فورم میں شرکت

 انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے لیڈ کوآرڈی نیٹر عرفان شہزاد نے 2 جولائی 2015ء کو قازخستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہونے والے ایک علمی فورم میں شرکت کی۔ قومی اور ثقافتی مراکز کا یہ بین الاقوامی فورم سیکا [Conference on Interaction and Confidence – building – measures in Asia (CICA)] کے رکن ممالک کے تعاون سے منعقد ہوا۔ عرفان شہزاد نے ’’سیکا اور ثقافتی تعاون‘‘ کے موضوع پر اپنے خیالات ایک پریزنٹیشن میں پیش کیے، نیز ایک اجلاس میں شریک کار صدارتی منتظم کے فرائض بھی ادا کیے۔

اس فورم کا انعقاد اسمبلی آف پیپل آف قازخستان (APK) اور قازخستان کے ایک سرکاری ادارے کے تحت سیکا کے تعاون سے کیا گیا۔ یہ اسمبلی آف پیپل آف قازخستان کی بیسویں سالگرہ کا موقع بھی تھا، جس میں سیکا کے رکن ممالک سے اہل علم و دانش، سفارت کاروں، حکام اور سیاسی رہنمائوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے