وائس چئیرمین آئی پی ایس کا پاکستان-افغانستان تعلقات کو درپیش پیچیدہ چیلنجز پر اظہارِ خیال

وائس چئیرمین آئی پی ایس کا پاکستان-افغانستان تعلقات کو درپیش پیچیدہ چیلنجز پر اظہارِ خیال

وائس چئیرمین آئی پی ایس سابق سفیر سید ابرار حسین نے 25 مارچ 2025 کوپاک افغان یوتھ فورم (پی اے وائے ایف) کے زیرِ اہتمام ‘افغانستان کا پیچیدہ مسئلہ’ کے عنوان سےمنعقد ہونے والے ایک ویبینار سے خطاب کیا۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان حکمرانی، نقل مکانی اور پناہ گزینوں کے مسائل پر اپنی بصیرت سے بھرپور تجزیہ پیش کرتے ہوئے سابق سفیر نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ بہتر دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے ہم آہنگ اور جامع حکمت عملیاں اپنائیں۔

ویبینار میں اسپیکر نے دونوں ممالک کے درمیان مہاجرین کے مسئلے کے حل کے لیے ادارہ جاتی تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا ، اس کے ساتھ ساتھ تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور افغان طالبان کے مابین فرق کو سمجھنے کی ضرورت پر بھی بات کی گئی تاکہ اس دیرینہ مسئلے کا مستقل حل تلاش کیا جا سکے۔

Share this post