والینٹیئرز کے لیے اورینٹیشن سیشن

والینٹیئرز کے لیے اورینٹیشن سیشن

22 فروری   2022   کوآئی پی ایس میں کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اسلام آباد کے پندرہ رضاکار طلباء کا ایک اورینٹیشن سیشن ہوا۔

 2022-02-22-CUST-Volunteers-Orientation-Session

22 فروری   2022   کوآئی پی ایس میں کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اسلام آباد کے پندرہ رضاکار طلباء کا ایک اورینٹیشن سیشن ہوا۔ یہ سیشن انسٹی ٹیوٹ کے والینٹیئر پروگرام اور  کسٹ (سی یو ایس ٹی) کے والینٹیئرز ان سروس (وی آئی ایس) پروگرام کے درمیان ایک باہمی تعاون کے تحت منعقد ہوا۔  اس اقدام کا مقصد یونیورسٹی کے نوجوان طلباء کو پیشہ ورانہ ماحول میں مختلف قسم کی تحقیقی اور تعلیمی سرگرمیوں میں شامل  کر کے انہیں  شاندارتعلیمی قابلیت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔

رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے طلباء کو انسٹی ٹیوٹ کے جی ایم آپریشنز نوفل شاہ رخ اور سینئر ریسرچ آفیسر سید ندیم فرحت نے آئی پی ایس کا باضابطہ تعارف کرایا۔ انہوں نے ایک  پریزنٹیشن پیش کی جس میں آئی پی ایس کی مختلف سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ جدید دور میں آئی پی ایس جیسے تحقیقی ادارے کے  کردار اور اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین آئی پی ایس خالد رحمٰن کی جانب سے رضاکاریت پر ایک لیکچر بھی دیا گیا، جس میں انہوں نے طلباء کو معاشرے میں رضاکاریت کے جوہر، اہمیت اور اثرات کے بارے میں روشناس کرایا اور بتایا کہ وہ کس طرح اپنے متعلقہ شعبوں کے دائرہ کار میں اپنی رضاکارانہ خدمات انجام دے سکتے ہیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے