پالیسی ریسرچ پر تربیتی نشست
آئی پی ایس کے ٹیم ڈویلپمںٹ پروگرام کے تحت 5 جولائی 2019 کو ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں شواہد پر مبنی تجزیاتی اور پالیسی ریسرچ کی نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالی گئ۔
اس اجلاس میں سہولت کار کے فرائض ڈاکٹر سید نعیم احمد نے اداکیے جو کہ تعلیمی پالیسی کے ماہر ہیں اور کالجز اینڈ انسٹیٹیوٹس ڈویژن، رائل کمیشن فار جبیل اینڈ ینبوع، سعودی عرب میں کوالٹی ایشورینس اور ایکریڈیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں۔ اس سے قبل وہ ایجوکیشن ڈویلپمنٹ سینٹر واشنگٹن کی طرف سے یو ایس ایڈ کی مالی معاونت سے چلائے جانے والے پراجیکٹ پری سٹیپ میں مینیجر ریسرچ کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں۔
مقرر نے با مقصد پالیسی ریسرچ کی بڑھتی ہوئی ایسی ضرورت پر زور دیا جو بصیرت افروز علمی خزانے کا موجب ہو اور نتیجہ خیز معیار کو قائم رکھ سکے۔ انہوں نے ایسے میدان میں مطالعے اور علم کے حصول پر زور دیا جس میں طلب اور دائرہ کار زیادہ ہو۔ انہوں نے اپنی آراء دیتے ہوئے توجہ دلائی کہ افراد کو اپنی تحقیق کا دائرہ کار وقت کی ضرورت، متعلقہ فریقین کی دلچسپیوں اور اداروں کی طلب سے مطابقت رکھتے ہوئے ایسا طے کرنا چاہیے جو ان کے اپنے لیے بھی اہمیت کا حامل اور فائدہ مند ہو۔
جواب دیں