‘ پاکستان:ہاوَ آئی سا اِٹ | میموئیرز اینڈ ریفلیکشنز ‘ ایمازون اور کِنڈل اسٹورز پر دستیاب ہے
آئی پی ایس پریس کی نئ کتاب ‘ پاکستان:ہاوَ آئی سا اِٹ | میموئیرز اینڈ ریفلیکشنز ‘ اب ایمازون اور کِنڈل اسٹورز پر دنیا بھر میں خریداری کے لیے دستیاب ہے۔
پاکستان میں 2021 سے 2023 تک نائجیریا کے ہائی کمشنر محمد بیلو ابیوئے کا تحریر کردہ یہ مونوگراف ان کے پاکستان میں سفارتی فرائض کو سر انجام دینے کے دوران ان کی تمام سطحوں پر پیش آنے والی پاکستانی حکام اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقاتوں اور بات چیت کو بیان کرتا ہے۔ یہ دیگر خصوصیات کے ساتھ پاکستان کے قابل ذکر پہلوؤں کو بھی بیان کرتا ہے، جیسے کہ اس کے لوگوں کی حب الوطنی اور قوم پرستی، اس کا معاشرہ، حکومت کی شکل، سیاسی ڈھانچہ، عدلیہ، انتخابی عمل، اور سول سروس، وغیرہ۔ مونوگراف پاکستان کی معیشت پر بھی روشنی ڈالتا ہے اور اس کے انفراسٹرکچر کی ترقی پر بھی بات کرتا ہے۔ اس کے بعد یہ مختلف چیلنجوں اور مواقع اور اس کے ساتھ قوم کے مستقبل کا ذکر کرتے ہوئے اُن ملکی اور جیوسٹریٹیجک مسائل پر غور کرتا ہے جو پاکستان کے منفرد حالات کا احاطہ کرتے ہیں۔ مجموعی طور پر اس مونوگراف کا مقصد پاکستان کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرتے ہوئے اس کثیر جہتی ملک کے بارے میں درست تفہیم پیدا کرتے ہوئے ایک نیا نقطہ نظر فراہم کرنا ہے۔
جواب دیں