پاکستان کو اپنے مقامی درجہ بندی اور ترقی کی کارکردگی جانچنے کے سسٹم تیار کرنے کی ضرورت ہے۔
انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز، اسلام آباد، اور اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اکتوبر 20، 2022 کو مشترکہ طور پر ‘پاکستان کے سیاسی نظام اور حکمرانی پر گرینڈ قومی مکالمہ’ کے عنوان سے ایک گول میز کا اہتمام کیا۔
سیشن کے دوران، آئی پی ایس کے چیئرمین خالد رحمٰن نے مسائل کو بروقت پہچاننے پر زور دیا، جبکہ ان کا مقابلہ کرنے کے لیے مضبوط قوت ارادی کے ساتھ ان کو تسلیم کرنے پر اصرار کیا تاکہ ان پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ عالمی اشاریہ جات عمومی اشاریے فراہم کرتے ہیں، لیکن پاکستان کو اپنا مقامی درجہ بندی کے نظام اور ترقی کی کارکردگی جانچنے کا سسٹم تیار کرنے کی ضرورت ہے۔
جواب دیں