پاک بھارت تعلقات: ابھرتا منظر نامہ

پاک بھارت تعلقات: ابھرتا منظر نامہ

پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے ہونے والی تازہ پیش رفت کو سمجھنے اور بھارت کے باخبر حلقوں میں پاکستان کے بارے میں پائی جانے والی مختلف آراء سے آگہی کے لیے ایک محدود نشست کا اہتمام کیا گیا۔ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز میں 25 مئی 2012ء کو ہونے والی اس نشست کا عنوان تھا "پاک بھارت تعلقات: ابھرتا منظر نامہ”
سینئربھارتی صحافی اور بھارت کے معروف سیاسی میگزین "تہلکہ "کے سابق مدیر جناب اجیت ساہی نے اس موضوع پر اپنے خیالات پیش کیے جس پر شرکاء نے گفتگو اور سوال جواب کیے۔ اس نشست کے شرکاء میں ممتاز دانشور، سفارت کار اور دفاعی ماہرین شامل تھے۔ شرکاء نے سیاسی تنازعات کے حل کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دونوں ملکوں کے تعلقات جلد معمول پر آسکیں۔

alt
alt


Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے