پسنی فش ہاربر کی بحالی – پالیسی مونوگراف

پسنی فش ہاربر کی بحالی – پالیسی مونوگراف

پسنی فش ہاربر کا افتتاح 1989 میں بڑی توقعات کے ساتھ ہوا تھا۔ 2010 تک، پسنی کے واحد اقتصادی مرکز کا اہم ترین چینل تلچھٹ کی مسلسل تہ نشینی کی وجہ سے بند ہو گیا تھا۔ بندرگاہوں کی ترقی کے ذمہ دار اداروں اور حکومت بلوچستان کی جانب سے تشویش ناک حد تک نظر اندازی کی وجہ سے بندرگاہ وقت کے ساتھ ساتھ بتدریج خراب ہوتی جارہی ہے۔ داخلی راستے اور نیوی گیشنل چینل کی بحالی کٹاؤ، غیر معمولی تلچھٹ ، اور ناکافی ڈریجنگ کے باعث رکاوٹوں کا شکارہے۔ اس کا نتیجہ اُس کمیونٹی کے معاش کا واحد ذریعہ بند ہو جانا ہے جن کا انحصار ہی ماہی گیری اور ماہی گیری کی صنعت پر ہے۔ بندرگاہ کی ترقی اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے ڈریجنگ کا کام مجاز حکام کو سونپنے کی ضرورت ہے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ یہ کام ایک مناسب فریم ورک طے کر کے کرے۔ اس رپورٹ میں بندرگاہ کو درپیش اندرونی مسائل کا جائزہ لیا گیا ہے اور اس کی ترقی اور پائیدار دیکھ بھال کے لیے مختصر اور طویل مدتی ٹھوس سفارشات پیش کی گئی ہیں۔

Download PDF

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے