چئیرمین آئی پی ایس خالد رحمٰن کا نمل کی ‘تجدیدِ عہدِ پاکستان’ کانفرنس میں خطاب
آئی پی ایس چیئرمین خالد رحمٰن کو 19 مارچ 2025 کو نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کے زیرِ اپتمام یومِ پاکستان کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس ‘تجدیدِ عہدِ پاکستان’ میں خطاب کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔
اپنے خطاب میں چیئرمین آئی پی ایس نے پاکستان کے لیے مسلسل عزم کی تجدید اور ملک کے اہم چیلنجز کے حل کے لیے تعمیری مکالمے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ملک کے سماجی، اقتصادی اور سیاسی مسائل کو تسلیم کرتے ہوئے صرف مشکلات گنوانے کے بجائے ان کے حل پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
رحمٰن نے تنقید کرنے لیکن کوئی تعمیری حل پیش نہ کرنے کے بڑھتے ہوئے کی طرف اشارہ کیا، اور اصلاحات کے لیے درست تشخیص اور ٹھوس اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اپنی گفتگو میں انہوں نے پاکستان کے اہم مسائل جیسے تعلیم، روزگار، افرادی قوت کی برآمد، منفی پروپیگنڈے کے اثرات، اور پوسٹ ٹرتھ دور میں خبروں اور معلومات کے تنقیدی تجزیے کی بڑھتی ہوئی ضرورت جیسے موضوعات پر روشنی ڈالی۔