چینی کمیونسٹ پارٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ کا دورہ
چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے ایک وفد نے ۲۳ اکتوبر ۲۰۱۴ء کو انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس دورے میں دونوں ملکوں کے باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً اہل دانش کے باہمی مطالعاتی دورے، معیشت، علاقائی سلامتی اور چین کے پاکستان اور بھارت سے تعلقات جیسے اہم مسائل پر تبادلۂ خیال ہوا۔
اس موقع پر آئی پی ایس کے ڈائریکٹر جنرل خالد رحمن نے وفد کے سربراہ اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر لان جیان ژانگ کو چینی زبان میں شائع شدہ آئی پی ایس کی تحقیقی مطبوعات پیش کیں۔
جواب دیں