ڈاکڑ محمود احمد غازی کی خدمات کے اعتراف میں علمی نشست

M.A.Ghazi

ڈاکڑ محمود احمد غازی کی خدمات کے اعتراف میں علمی نشست

 Dr Mahmood Ahmad Ghazi commemorated

ڈی جی آئی پی ایس خالد رحمن نے ۲۲-۲۳ فروری ۲۰۱۷ کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں دعوۃ اکیڈمی کے زیر اہتمام ایک  بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ” علم و فکر، تعلیم، معاشرہ اور تمدن کی اسلامی تناظر میں تعمیر نو: ڈاکڑ محمود احمد غازی کی تعلیمی خدمات کا جائزہ” میں شرکت کی۔ 

 ڈی جی آئی پی ایس خالد رحمن نے اس موقع پر انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کیساتھ وابستگی کے تناظر میں "ڈاکڑ محمود احمد غازی اور پالیسی استڈیز کا میدان” کے عنوان سے ایک مقالہ پیش کیا، جس میں انہوں نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ ان کی رسمی وابستگی کے وقت سے  انکی قابل قدر پالیسی پر مبنی علمی خدمات پر روشنی ڈالی۔ 

    ڈاکڑ  محمود احمد غازی (۱۸ ستمبر ۱۹۵۰ تاء ۲۵ ستمبر ۲۰۱۰ء) ایک پروفیسر، قانون دان، محقق اور زود نویس مصنف تھے انہوں نے  صدر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد،  اور وفاقی وزیر مذہبی امور کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔  آئی پی ایس کے ساتھ انکی وابستگی تین دہائیوں تک مبنی تھی. وہ نیشنل اکیڈمک کونسل (این اے سی) کے ایک رکن تھے. ان کی کتابوں اور تحقیقی مضامین کی ایک بڑی تعداد ادارے کی طرف سے شائع ہوئی۔ 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے