’’ کام کی جگہ پر خوشی‘‘ کے موضوع پر ورکشاپ

DSC 0101

’’ کام کی جگہ پر خوشی‘‘ کے موضوع پر ورکشاپ

 Workshop-Happiness-at-Workplace

آئی پی ایس لیڈ  (the learning, excellence and development Program of IPS)   کے زیر اہتمام انسٹی ٹیوٹ  اسٹاف کا 25 جنوری 2019ء کو ایک تربیتی ورکشاپ   کاانتظام کیا گیا جس کا موضوع تھا ’’     کام کی جگہ پر خوشی‘‘۔

ورکشاپ کے سہولت کار سید اکرام الحق تھے جو آئی پی ایس کے ایسوسی ایٹ اور سینٹرک کنسلٹنگ اسلام آباد میں چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) ہیں۔ انہوں نے شرکاء کو مشکل صورت حال میں اپنی توجہ مرکوز رکھنے اور اپنے کام کو بر وقت اور مؤثر طریقے سے مکمل کرنے کے لئے کام کی جگہ پر مختلف اقسام کی پریشانیوں سے نمٹنے اور ان پر قابو پانے کے لئے بہت سے کار گر  طریقوں سے متعلق آگاہی فراہم کی ۔

 مقرر نےدفتر میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے مختلف تجاویز دیں جن میں فرد کے اپنے کام کی جگہ کو صاف ستھرا اور چیزوں کو تر تیب سے رکھنا، کام کی جگہ پر تازہ ترین صورت حال سے آگاہ رہنا، جہاں بھی ضرورت ہو وہاں کام کی ذمہ داری آگے بڑھ کر لینا اور کام کے بہاؤ کو یقینی  بنانے کے لئے مناسب منصوبوں اور مؤثر رفتار کو اپنانا شامل تھیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے