گریٹ پاور کمپِٹیشن اینڈ کولیبوریشن: نیوی گی ایٹنگ انڈین اوشن ریجن
گریٹ پاور کمپِٹیشن اینڈ کولیبوریشن: نیوی گی ایٹنگ انڈین اوشن ریجن’ کے عنوان سے چیئرمین آئی پی ایس خالد رحمٰن کا یہ مقالہ چینی جریدے ’انڈین اوشین اکنامک اینڈ پولیٹیکل ریویو‘ شمارہ 60، نمبر 1 ، 2024 میں شائع ہوا ہے۔ اس مقالے کا ابتدائی مسودہ 18-19 اگست 2023 کو چین کے شہر کنمنگ میں منعقدہ آٹھویں آر آئی آئی او بین الاقوامی کانفرنس میں پیش کیا گیا۔ یہ مقالہ چینی زبان میں یہاں دستیاب ہے، لیکن وسیع تر قارئین تک رسائی کے لیے ذیل میں انگریزی زبان میں بھی پیش کیا جا رہا ہے۔
خلاصہ
انسانی فطرت میں موجود مسابقت کا جذبہ جہاں دنیا کے ارتقا اور ترقی کا سبب بنتی ہے، وہیں اگر اس خام چھوڑ دیا جائے تو مصائب اور تباہی کا باعث بھی بنتی ہے۔ یہ مقالہ بیسویں اور اکیسویں صدی کے دوران بڑی طاقتوں کے درمیان طاقت کی کشمکش کا ایک مختصر جائزہ پیش کرتا ہے، جس کی وجہ سے تنازعات کو جنگوں میں تبدیل ہونے سے روکنے کے لیے اقوامِ متحدہ کے قیام اور تسلسل کی ضرورت پیش آئی تھی۔ اس میں موجودہ اور ابھرتے ہوئے منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، یعنی یک قطبی سے کثیر قطبی عالمی نظام کی طرف منتقلی، جہاں چین، اپنے ترقیاتی اقدامات م بالخصوص بی آر آئی کے ذریعے، امریکی سامراجی پالیسیوں اور عالمی نظام میں حاصل استثنائی صورتوں کو چیلنج کرتے ہوئے، "مشترک مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل” میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ . یہ مقالہ بحرِ ہند کے علاقے میں بڑی طاقتوں کے مابین مقابلہ بازی کا جائزہ پیش کرتا ہے جہاں امریکہ، بھارت اور چین اپنے تزویراتی مقاصد کے لیے باہم مقابل ہیں، اور جس وجہ سے بحرِ ہند کے مشترک سمندری وسائل کے لیے خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔ اگرچہ ابھرتی ہوئی علاقائی حرکیات نے نئے مسائل کو جنم دیا ہے لیکن انہوں نے بعض مواقع بھی پیش کیے ہیں۔ ان مواقع سے فائدہ اٹھانے اور پائدار "مشترکہ ترقی” اور سمندری وسائل کے مساوی حصہ داری اور انتظام کے حصول کے لیے عالمی حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔
Download PDF |
Chinese Version |
جواب دیں