’’توانائی پروگرام‘‘ کا آغاز

’’توانائی پروگرام‘‘ کا آغاز

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز نے موجودہ ملکی توانائی بحران کے پیش نظر ایک جامع اورفعال ’’توانائی پروگرام‘‘ شروع کیا ہے تاکہ توانائی کے شعبے میں درپیش مشکلات اورمسائل کا گہر ی نظر سے جائزہ لیا جائے اورحل کی بہتر صورتیں سامنے آسکیں۔ اس پروگرام کی ایک اسٹیرنگ کمیٹی مقرر کی گئی ہے جو اس شعبہ کے اعلیٰ ماہرین پر مشتمل ہے۔ یہ اسٹیرنگ کمیٹی مختلف سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اوررہنمائی کا فریضہ انجام دیتی ہے۔ اب تک توانائی پروگرام کے تحت یہ اہم سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں:
۱۔ پٹرولیم پالیسی ۲۰۱۲ء: موجودہ توانائی بحران کا جائزہ
۲۔ بجلی کے شعبہ میں اصلاحات: موجودہ صورتِ حال،مستقبل کامنظر نامہ اورپائیداری کا راستہ
۳۔ توانائی کا بحران اورپاکستان میں کوئلے کے ذخائر: وسائل ، مسائل اورامکانات

۴۔ متبادل اورقابل تجدید وسائل توانا ئی اورپاکستان میں توانا ئی کا بحران

IPSکاتوانائی پروگرام’’عوامی آگہی مہم‘‘ بھی شروع کررہا ہے۔ جس کے تحت عام شہریوں کے لیے توانائی کے مسئلہ پر بنیادی معلومات فراہم کرنے کے لیے مختصر پمفلٹس کا ایک سلسلہ تیار کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں پہلا دو ورقہ پمفلٹ تیار کیا گیا ہے جس کا عنوان ہے ’’ بجلی ہم تک کیسے پہنچتی ہے؟ بجلی بچانے کے لیے ہم کیا کرسکتے ہیں؟‘‘ اس میں بہت مختصر اورآسان الفاظ میں اس موضوع پر آگہی دی گئی ہے۔

بجلی ہم تک کیسے پہنچتی ہے؟

{edocs}docs_ips/energy/electricity.pdf,870,510,link{/edocs}

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے