ازبکستان کے وفد کا دورہ
ازبکستان کی وزارت امورِ خارجہ کے نائب سربراہ عبد فیاض اللہ نے ۱۵ جنوری کو آئی پی ایس کا دورہ کیااس موقع پر لیڈ کوآرڈی نیٹر عرفان شہزاد کے ساتھ تبادلہ خیال کی ایک نشست بھی ہوئی۔اسلام آباد میں ازبکستان سفارت خانہ کے میر شاہد اسلانوف بھی ان کے ساتھ شریک گفتگو تھے۔
اس نشست میں افغانستان سے امریکہ اور نیٹو افواج کے انخلا سے پیدا ہونے والی صورتِ حال کے اس خطے پر اثرات کے حوالہ سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس گفتگو کا حاصل یہ تھا کہ پاکستان اور ازبکستان کو ایک دوسرے کا دست وبازو بن کر جنگ زدہ افغانستان کی تعمیر و ترقی کے لیے ایک طویل اور پائیدار حکمت عملی وضع کرنی چاہیے۔ دونوں ملکوں کے لیے اس ضمن میں کافی مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھا کر نہ صرف دونوں ملکوں کو اپنے تعلقات میں بہتری لانی چاہیے بلکہ باہمی مفادات کے حصول کے لیے خطے میں تعاون کی فضا کو مزید بہتر بنانا چاہیے۔
وفد نے اس موقع پر آئی پی ایس کے ڈائریکٹر جنرل خالد رحمن سے بھی مختصر ملاقات کی۔
نوعیت: خبر
تاریخ: ۱۵ جنوری ۲۰۱۳
جواب دیں