مغربی افریقی ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات: اقتصادی سفارت کاری کی ضرورت
انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس) نے 3 مارچ 2021 کو ’پاکستان کے مغربی افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات‘ کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا۔اس کا مقصد تعاون کے ممکنہ پہلوؤں کا جائزہ لینا، مواقع تلاش کرنا اور مغربی افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات میں درپیش چیلنجز کو نمایاں کرنا تھا۔ اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ اقتصادی سفارت کاری پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیح ہونی چاہیے جس میں ملکی پیداوار اور برآمدات، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اجلاس سے ایمبیسیڈر (ر) ہارون شوکت نے کلیدی مقررکی حیثیت سے خطاب کیا۔
Download PDF |
جواب دیں