توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں سی پیک اپنی حقیقی روح میں بہت تیزی سے آگے بڑھے گا: چیئرمین آئ پی ایس
ریسرچ سینٹر فار ایشین اسٹڈیز (آر سی اے ایس) کی دعوت پر آئ پی ایس کے چئیرمین خالد رحمٰن نے 24-27 جولائی 2023 تک چین کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ‘پاکستان کی سیاست اور چین پاکستان تعلقات’ کے عنوان سے ایک سیمینار میں شرکت کی۔
چینی شہر ہائیکو میں منعقد ہونے والی اس سرگرمی کا مقصد چین پاکستان تعلقات کو بہتر طور پر سمجھنے کے ساتھ ساتھ اس موضوع پر پالیسی سے متعلق بحث کا انعقاد کرنا تھا۔
چیئرمین آئی پی ایس نے اپنی تقریر میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا تاریخی طور پر جائزہ لیا جنہوں نے سی پیک کی بنیاد رکھی، اور اس ے ساتھ میگا پراجیکٹ کے سیاق و سباق اور نقطہ نظر، اسے درپیش چیلنجز اور اس کے پیش کردہ امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پاکستان کے موجودہ سیاسی منظرنامے پر تنقیدی نظر ڈالتے ہوئے یہ کہا کہ آنے والے دنوں میں سی پیک بہت تیز رفتاری سے، صحیح سمت اور اپنی حقیقی روح کے ساتھ آگے بڑھنے کی امیدیں اور توقعات ہیں۔
چیئرمین آئی پی ایس نے 25 جولائی 2023 کو چینی شہر ‘سانیا’ میں ایک سیشن میں بھی گفتگو کی، جہاں انہوں نے اسی طرح کے موضوع پر ایشیا پیسیفک پبلک سیکورٹی فورم میں سیکورٹی کی جہت کے خصوصی حوالے سے خیالات کا اظہار کیا۔
جواب دیں