آئی پی ایس میں چھ ہفتے کا سمر انٹرن شپ پروگرام 2024 مکمل ہوا

آئی پی ایس میں چھ ہفتے کا سمر انٹرن شپ پروگرام 2024 مکمل ہوا

انسانی ترقی اور انفرادی، تنظیمی اور سماجی بہتری کے حصول کے ذریعے نالج اکانومی کو فروغ دینے کے آئی پی ایس کے وسیع تر وژن کے ایک حصے کے طور پر ادارے نے 6 ستمبر 2024 کواپنے 6 ہفتے کے سمر انٹرنشپ پروگرام 2024 کو آئی پی ایس لیڈ (لرننگ، ایکسیلنس اور ڈویلپمنٹ پروگرام) کے تحت کامیابی کے ساتھ پایہِ تکیل تک پہنچایا۔

اس انٹرنشپ نے پاکستان بھر سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو)، اسلام آباد، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (آئی او بی ایم)، کراچی، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی)، اسلام آباد، اور فاطمہ جناح وومین یونیورسٹی (ایف جے ڈبلیو یو) ، راولپنڈی جیسی یونیورسٹیوں کے ہونہار طلباء کے ایک متنوع گروپ کو اکٹھا کیا اور انہیں اہم قومی اور بین الاقوامی مسائل پر تحقیقی اور ادارتی کام کرنے کا موقع فراہم کیا۔

تجربہ کار سپروائزرز کی رہنمائی میں انٹرنز نے کچھ اہم موضوعات پر کام کیا جن میں افغان مہاجرین، سیکیورٹی کے دائرے سے باہر پاک افغان تعلقات، پاکستان کی معیشت، اور توانائی کی منصفانہ منتقلی کی جانب ملک کی پیشرفت شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، انٹرنز نے عالمی اور علاقائی مسائل جیسے کہ یورپ میں پاپولزم اور اسلامو فوبیا کا تجزیہ کیا، پاکستان میں اشرافیہ کی گرفت کی حرکیات کی کھوج کی، اور جنس اور معاشرے سے متعلق مسائل جیسے خاندانی قانون سازی، اور نسلی سیاست کا جائزہ لیا۔ ان کی اس کام کے نتیجے میں بصیرت انگیز پیشکشیں اور کتابوں کے جائزے سامنے آئے۔

اس انٹرنشپ پروگرام نے شرکاء کو تحقیق، پالیسی تجزیہ، اور ادارتی طریقوں کے عملی تجربے سے لیس کیا۔ فکری کھوج کے لیے ایک پلیٹ فارم پیش کرتے ہوئے اس پروگرام نے تعلیمی، میڈیا، پالیسی ایڈوائزری، اور اس سے آگے کے کیریئر کے لیے ضروری بنیادی مہارتوں کی تعمیر میں انٹرنز کی مدد کی۔ اس نے تنقیدی سوچ اور قومی اور عالمی مسائل کے ساتھ مشغولیت کو بھی فروغ دیا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے