ترجمہ کے عالمی دن کے موقع پر قانونی ترجمے کی پیچیدگیوں اور باریکیوں پر سیر حاصل گفتگو

ترجمہ کے عالمی دن کے موقع پر قانونی ترجمے کی پیچیدگیوں اور باریکیوں پر سیر حاصل گفتگو

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے 30 ستمبر 2024 کو سینئیر آئی پی ایس ریسرچ ایسوسی ایٹ ڈاکٹر شہزاد اقبال شام کو ترجمہ کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا۔

اس موقع پر اپنی تقریر کرتے ہوئے ڈاکٹر شام نے امریکہ میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی قانونی لغت’ بلیک لاء’ کے ترجمے کی پیچیدگیوں اور باریکیوں پر گفتگو کی، جس کے اردو ترجمہ  کی حتمی نظرِ ثانی مقرر نے  خود کی تھی۔

ڈاکٹر شام نے اس قانونی متن کا ترجمہ کرنے میں اپنے تجربات سے حاصل کی گئی قیمتی بصیرت کا اشتراک کیا اور اس طرح کے خصوصی کام کے لیے درکار چیلنجوں اور مہارتوں  پر روشنی ڈالی۔

قانونی ترجمے میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کی سمجھانے کے مقصد سے کی گئ ڈاکٹر شام کی اس گفتگونے بین الاقوامی یوم ِترجمہ کے تناظر میں زبان اور قانون پر ایک وسیع تر بحث میں  اپنا حصّہ ڈالا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے