چئیرمین آئی پی ایس کا ٹیچر ٹریننگ پروگرام کے تحت ‘کامیاب زندگی’ کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ سے خطاب
انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس) کے چئیرمین خالد رحمٰن نے آئی پی ایس لیڈ کے ٹیچر ٹریننگ پروگرام کے تحت ‘کامیاب زندگی’ کے موضوع پر منعقد ہونے والی ورکشاپ سیریز کے سلسلے میں 30 نومبر 2024 کو اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں واقع دی کنسیپٹ اسکول کے اساتذہ سے خطاب کیا، جہاں انہوں نے تصورِ حیات، زندگی کے مقاصد، اور حقیقی کامیابی کے عنوانات پر سیر حاصل گفتگو کی۔
چئیرمین آئی پی ایس نے اپنی تقریر کے دوران اس بات پر روشنی ڈالی کہ اگر اساتذہ بچوں کو پڑھاتے ہوئے ان خطوط پر ان کو تعلیم و تربیت دینے کی کوشش کریں کہ درحقیقت انسان دنیا میں اللّہ تعالیٰ کا خلیفہ ہے لہٰذا اس کے بتائے ہوئے رستے پر چلنے کا پابند ہے اور اپنے اوپر تفویض کردہ ذمہ داریوں کے حوالے سے جواب دہ ہے، تو دنیا و آخرت دونوں میں اس کی کامیابی یقینی ہے۔ انہوں نے اپنے وسیع تجربات اور تحقیقی کاموں کی روشنی میں اساتذہ کو با مقصد زندگی کزارنے اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے پورا کرنے کی تلقین کی۔
ورکشاپ کے اختتام پر چئیرمین آئی پی ایس نے اپنی تصنیف کردہ کتابی سیریز ‘کامیاب زندگی’ میں سے منتخب کردہ مطبوعات بطور تحفہ اسکول کے اساتذہ کو پیش کیں۔
جواب دیں