‘انسانی اور مالی وسائل کا بہترین استعمال’

‘انسانی اور مالی وسائل کا بہترین استعمال’

آئی پی ایس ٹیم کے اراکین کی کارکردگی اور پیداواری صلاحیت کو نکھارنے کے مقصد سے آئی پی ایس لیڈ ، یعنی انسٹیٹیوٹ کے لرننگ، ایکسیلنس اور ڈیولپمنٹ پروگرام نے آئی پی ایس ایسوسی ایٹ اکرام الحق سیّد کے ساتھ 29 جنوری 2025 کو ‘انسانی اور مالی وسائل کا بہترین استعمال’ کے عنوان سے ایک سیشن کا اہتمام کیا۔

معروف مینیجمنٹ ایکسپرٹ پیٹر ڈرکر کی رہنمائی کا حوالہ دیتے ہوئے اکرام الحق نے آپریشنل، ٹیکٹیکل اور اسٹریٹجک سطحوں کے لیے اپنے اہداف لکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ منظم اہداف کی ترتیب پیداواری صلاحیت کو بڑھاتی ہے، پیشہ ورانہ کامیابی کو فروغ دیتی ہے، اور ملازمین کو اپنے کاموں کو وسیع تر تنظیمی مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ کرنے میں مدد دیتی ہے۔ انہوں نے مینیجمنٹ کے چھ ضروری مراحل کی بھی وضاحت کی ، یعنی منصوبہ بندی، تنظیم سازی، رابطہ کاری، کنٹرول، ہدایت کاری، اور قیادت ، اور مؤثر تنظیمی کارروائیوں میں ان کے کردار کو اجاگر کیا۔

مالی وسائل کی مینیجمنٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اکرام الحق نے پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اخراجات کی معقولیت، اسٹریٹجک بجٹ اور ذمہ دارانہ مالیاتی منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ایک ادارے کے اندر معاشی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے لاگت اور فائدے کے تجزیے، وسائل کی تقسیم کی حکمت عملیوں اور مالی پیشن گوئی کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

سیشن کا اختتام ایک انٹرایکٹو گفتگو کے ساتھ ہوا، جس سے ٹیم کے شرکاء کو اس نشست میں دی گئی بصیرت کے عملی استعمال کو سمجھنے کا موقع ملا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے