پاکستان کو ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے اپنی انسداد دہشت گردی کیحکمت عملیوں میں مسلسل تبدیلی لانی ہوگی: وی سی-آئی پی ایس

پاکستان کو ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے اپنی انسداد دہشت گردی کیحکمت عملیوں میں مسلسل تبدیلی لانی ہوگی: وی سی-آئی پی ایس

آئی پی ایس کے وائس چیئرمین،  سابق سفیرسید ابرار حسین کو 29-30 جنوری 2025 کو اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) کے انسٹیٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز، ریسرچ اینڈ اینالیسز (آئی ایس ایس آر اے) کی جانب سے منعقدہ بین الاقوامی سیمینار "پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف کردار: امن اور استحکام کا فروغ” میں خطاب کے لیے مدعو کیا گیا ۔

اپنے خطاب میں سابق سفیر سید ابرار حسین نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہے، لیکن اسے مزید چوکنا رہنا ہوگا اور عالمی سطح پر ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے اپنی حکمت عملیوں کی مسلسل تجدید کرنا ہوگی۔ خاص طور پر انہوں نے جدید ٹیکنالوجیز جیسے ڈرونز کے استعمال، سائبر حملوں، اور آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے انتہا پسندانہ نظریات کے پھیلاؤ  جیسے  درپیش نئے چیلنجز کا ذکر کیا۔

وی سی-آئی پی ایس نے قومی سلامتی کو محفوظ رکھنے کے لیے جامع، کثیر جہتی اور  مستعد  ردعمل اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے جدید خطرات سے نمٹنے کے لیے اپنے فریم ورک کو متحرک اور جوابدہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے