پاکستان کو جی ایس پی + درجہ ملنے کے اثرات
دسمبر 2013ء کو انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز میں ایک علمی نشست منعقد ہوئی تاکہ پاکستان سے متعلق کچھ حالیہ امور پر گفتگو کی جا سکے۔ اس اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس خالد رحمن نے کی جب کہ لیڈ کوآرڈی نیٹر عرفان شہزاد اور ریسرچ اسسٹنٹ حنا حبیب نے اپنے تجزیے پیش کیے۔
عرفان شہزاد نے یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کو جی ایس پی + درجہ (Generalized System of Preferences plus Status) دینے کے حالیہ اقدام پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس فیصلے کی اہمیت، فوائد اور پاکستان کی معاشی سرگرمیوں پر اس کے اثرات پہ ٹھوس تجزیہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اہمیت کا حامل اور بہت بڑا ہے لیکن اسے بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے اسے بہت زیادہ کمزور اقتصادیات کے لیے توانائی کا مشروب قرار دیا لیکن اہم موڑ نہیں گردانا۔
دوسری بریفنگ میں حنا حبیب نے بنگلہ دیش میں عبدالقادر ملّا کی پھانسی کا پس منظر بیان کیا۔ انہوں نے اس فیصلے کے اسباب، حکومت کی سیاسی خواہشات اورانصاف کے لیے متنازعہ ہونے کے پہلوؤں کو بڑے مؤثر انداز میں پیش کیا۔
نوعیت: اِن ہاؤس سیشن، مطالعہ پاکستان
تاریخ: ۱۲ دسمبر ۲۰۱۳
جواب دیں