مارخور لیڈ ر شپ کانفرنس ۲۰۱۳ء جائزہ اجلاس
انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آبادمیں مارخور کانفرنس کاجائزہ لینے کے لیے ۲۶مارچ ۲۰۱۴ء کو اجلاس ہوا۔یہ پاکستان میں نوجوانوں کے لیے اپنی طرز کی پہلی لیڈرشپ کانفرنس تھی جو ۳-۶اکتوبر ۲۰۱۳ء کو نتھیا گلی کے مُکش پوری ٹاپ کے قدرتی ماحول میں ’’مارخور لیڈر شپ کانفرنس ۲۰۱۳ء‘‘ کے نام سے منعقد ہوئی تھی۔ اس کانفرنس کا انعقاد آئی پی ایس کے تعاون سے یوتھ امپیکٹ نے کیا تھا جو کہ سماجی سیکٹر کی ایک تنظیم ہے ۔
یوتھ امپیکٹ کے صدر سعد طارق صدیقی نے اس کانفرنس میں آئی پی ایس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایس لیڈ نے ادارتی اور اسٹریٹیجک سپورٹ نیز آوٹ ریچ کے محاذ پر قابلِ قدر کردار ادا کیا جو اس کانفرنس کی کامیابی کا پیش خیمہ ثابت ہوا۔
یوتھ امپیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالصمد خان نے مختلف پہلوئوں سے اس کانفرنس کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔
اجلاس کے آخر میں فنانشل اور اسٹریٹیجک سپورٹ فراہم کرنے والے افراد کو اعترافِ خدمت کے سرٹیفکیٹ بھی پیش کیے گئے۔
جواب دیں