آئی پی ایس لیڈ کی طرف سے سوشل میڈیا مارکٹینگ پر تربیتی ورکشاپ

socialmedia2t

آئی پی ایس لیڈ کی طرف سے سوشل میڈیا مارکٹینگ پر تربیتی ورکشاپ

 ۱۹اپریل ۲۰۱۴ء کو آئی پی ایس لیڈ (The learning, excellence and development program)نے سوشل میڈیا مارکیٹنگ کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا۔
یہ تربیتی ورکشاپ آئی پی ایس میں منعقد ہوئی جس میں ای مارکیٹنگ کے معروف تربیت کارعاطف حفیظ ملک نے اس فیلڈ میں شرکاء کو نئے رحجانات سے آگاہ کیا۔ان کی ساتھی ای کامرس صنعت سے وابستہ آمنہ مقصود تھیں جنہیں ای کامرس صنعت میں ایک ممتاز تربیت کار کی حیثیت حاصل ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پہلوؤں، ان کی ترقی و ترویج، سوشل میڈیا مارکیٹنگ کی حکمت عملیوں پر کار بند ہونے کے طریقہ کار او ر سوشل میڈیا کے ذریعے سرمایہ کاری پر حاصل ہونے والے فوائد  (Returen On Investment)کو پرکھنے جیسے عوامل کا ایک دوسرے سے تعلق اور ان کا تجزیہ وہ مرکزی پہلو تھے جن کے لیے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس دوران اس صنعت میں ابھرتے ہوئے نئے رحجانات پر بھی روشنی ڈالی گی۔

اس تربیتی ورکشاپ میں مختلف صنعتوں سے وابستہ پیشہ ورانہ نمائندگی رکھنے والے اداروں کے مختلف گروپوں نے شرکت کی۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے