مکشپوری،نتھیا گلی کے جنگلات میں نوجوانوں کی لیڈرشپ کانفرنس

markhor-logo

مکشپوری،نتھیا گلی کے جنگلات میں نوجوانوں کی لیڈرشپ کانفرنس

 : پاکستان کے تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت  بلتستان سے تعلق رکھنے والے۱۷ سے ۲۵ سال عمر رکھنے والے سیکڑوں نوجوانوں نے گلیات کی دوسری بڑی  چوٹی، مکشپوری،  پر ’’مار خور 2014ء‘‘ کے عنوان سے ہونے والی چارروزہ لیڈرشپ کانفرنس میں شرکت کی۔ ’یوتھ امپیکٹ‘ نامی تنظیم کے زیر اہتمام مزکورہ کانفرنس اپنی نوعیت کی انوکھی سرگرمی ہے جو کہ جنگلات میں نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ترتیب دی گئی ۔

اس سرگرمی میں شامل نوجوانوں کے ساتھ ملک بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کئی سینئیرافراد نے وقت گزارا اور اپنی زندگی کے تجربات کو حوالے سے سبق آموز گفتگو کی۔ ان میںانسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز، اسلام آباد کے سربراہ، خالد رحمن، حبیب بینک کے گروپ ہیڈ، فائق صادق،  چیف آپریٹنگ آفیسر انڈس موٹرز، علی جمالی، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈیسکون پاور،  قاضی وسیم،  سربراہ ہیومن ریسورس ،نیسلے پاکستان، شہزاد عمر،ڈائریکٹر، رفاہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیا سائنسز، ریحان حسن، ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ، برٹش کونسل پاکستان، عمر مرزا،  چیف ایگزیکٹو آفیسر، جمپ سٹارٹ پاکستان، خرم مجتبیٰ، ٹریننگ امپیکٹ کے سی ای او، نسیم ظفر اقبال، وائس پریزیڈنٹ ،الپائن کلب آف پاکستان، سعد طارق صدیقی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹیکسٹ،  رحیم للانی اور   لیڈرز آن بورڈ کے سربراہ، حسن عدنان شامل تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یوتھ امپیکٹ کے سربراہ اور ’مارخور۔ ۲۰۱۴‘ کے آرگنائزر،عبدالصمد خان نے بتایا کہ اس سرگرمی میں حصہ لینے والوں کے لیے یہ زندگی کا بہترین تجربہ ہو گا جس میں انہیں جنگلات میں رہتے ہوئے اجتماعی منصوبہ بندی کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے کے گُر سیکھنے کو ملیں ہیں۔ اس سرگرمی کے دوران انہیں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو آزمانے کے ساتھ ساتھ اہم معاملات پر گفتگو کے مواقع میسر آ سکیں گے، جس کے نتیجے میں وہ دنیا اور اپنے ملک کی کامیابی کے لیے مربوط لائحہ عمل طے کرسکیں گے۔

سرگرمی کے اختتام پر ’’مارخور اعلامیہ‘‘ کا اعلان بھی کیا گیاجس میں کانفرنس کو شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ایک خود مختار اور خودکفیل پاکستان کے لئے عمر بھر جدو جہد کریں گے جو سیاسی طور پر مضبوط، سماجی طور پر یکجا اور معاشی طور پر تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ایک ایسا پاکستان جہاں بانیان پاکستان کے وضع کیے گئے رہنما اصولوں، ایمان، اتحاد اور تنظیم پر ایسے عمل پیرا ہوا جائے کہ یہاں امن، خوشحالی، برداشت کا دور دورہ ہو۔ جہاں ہر شخص کی زندگی، املاک اور عزت و تکریم کا خیال رکھا جائے۔ جہاں پر میرٹ اور قانون کی بالادستی ہو۔ تمام شہریوں کو یکساں طور پر صحت، تعلیم اور روزگار کے مواقع میسر آ سکیں۔ ایک ایسا پاکستان جو کہ دنیا میں اپنی بھرپور ثقافت، انسان دوستی، اخلاقی بلندی، تخلیقی صلاحیتوں، تفاوت اور قدرت کے حسین نظاروں کی بنیاد پر باعثِ کشش ہو۔

مارخور اعلامیہ

 

 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے