علماء کے وفد کی آمد
علماء کے ایک وفد نے 7 جنوری 2016ء کو انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس دورہ کا اہتمام دعوہ اکیڈمی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی جانب سے علماء کے مشاہداتی و تعلیمی پروگرام کے حصے کے طور پر کیا گیا۔
ملک کے تمام خطوں سے آئے ہوئے ان علماء کو ادارہ کے سینئر ریسرچ کوآرڈی نیٹر سید ندیم فرحت نے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کی تاریخ اور سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ وفد کے شرکاء نے آئی پی ایس کے زیراہتمام اسلام اور دینی مدارس کے بارے میں تحقیقی کتابوں اور دینی مدارس کے طلبہ کے لیے منعقد کردہ تربیتی پروگراموں میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے موضوعات پر بے تکلف ماحول میں تبادلۂ خیال بھی کیا۔ ان موضوعات میں شامل ہیں: تعلیم، خطے کی صورتِ حال اور یہ کہ معاشرے کی بہبود کے لیے علماء کیا خاص رول ادا کر سکتے ہیں۔
جواب دیں