ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس کی انسٹی ٹیوٹ آف بزنس اینڈ مینجمنٹ کراچی کی منعقد کردہ کانفرنس میں شرکت
ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس خالد رحمن نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس اینڈ مینجمنٹ کراچی کی طرف سے 27-28 ستمبر 2016ء کو ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس کا عنوان تھا: ’’پاکستان کی اقتصادی صورتِ حال: 21ویں صدی کے مسائل اور چیلنج‘‘۔
کانفرنس کا مقصد پاکستان میں اقتصادی اتار چڑھاؤ پر ایک بحث کا آغاز کرنا تھا۔ ملکی معیشت کے وہ پہلو خصوصی طور پر محلِ نظر رکھنا مقصود تھا جو کم از کم زراعت، صنعت و حرفت، آمدنی کی تقسیم، بنیادی ڈھانچے کی عملی تشکیل، قدرتی وسائل، قرض، عوامی آمدنی اور اخراجات، نجکاری، آزاد معیشت اور طرزِ حکومت جیسے عوامل کا احاطہ کر رہے ہوں۔
اس کانفرنس میں پاکستان بھر سے معروف ماہرینِ تعلیم، ماہرینِ اقتصادیات اور پالیسی سے متعلق تجزیہ کاروں نے شرکت کی۔
جواب دیں