’ کام کی جگہ پر پُرجوش رہیے ‘

live-lively-thumb

’ کام کی جگہ پر پُرجوش رہیے ‘

 living-lively-work-place

رفاہ بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد کے مرد معلمین کے ایک وفد نے ’ کام کی جگہ پر پُرجوش رہیے ‘ کے موضوع پر ہونے والی ورکشاپ میں شرکت کے لیے آئی پی ایس کا دورہ کیا۔ ورکشاپ کا انتظام یونیورسٹی کے شعبہ تربیہ نے کیا تھا اور ۱۶ نومبر ۲۰۱۸ کو ہونے والی اس ورکشاپ کا میزبان IPS LEAD – The Learning, Excellence and Development Program of IPS تھا۔

۲۲ رکنی وفد سے ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس خالد رحمٰن نے خطاب کیا۔ انہوں نے “How to Tackle Workplace Stresses” کے موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے شرکاء کو اس بات کی تاکید کی کہ وہ اپنے دفتری کاموں کو ذمہ داری کے طور پر لیں اور اپنے کام سے محبت کرنا سیکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان دو طریقوں کو اختیار کرنے سے نہ صرف اہلکاروں کی مہارت میں اضافہ ہو گا بلکہ ان میں اپنی پیشہ ورانہ کمیوں پر قابو پانے کی بھی تحریک پیدا ہو گی۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے