ہندوتوا: رائزنگ ایکسٹریمیزم ان انڈیا [دوسرا ریوائزڈ ایڈیشن]
ہندوستان ہندوؤں کے علاوہ دیگر اقلیتوں کو حقوق سے محروم کردینے کی ایک ایسی انتہا پسند سوچ کا سٹڈی کیس ہے جسے ہندوتوا کے مذہبی و سیاسی نظریے نے مزید دہکا رکھا ہے۔
ادارت: خالد رحمٰن ایڈیشن: دوئم نظرثانی شدہ صفحات: 248 جلد بندی: مجلد آئی ایس بی این: 978-969-448-786-1 قیمت: 900 روپے ناشر: آئی پی ایس پریس
|
کتاب کے بارے میں
ہندوستان ہندوؤں کے علاوہ دیگر اقلیتوں کو حقوق سے محروم کردینے کی ایک ایسی انتہا پسند سوچ کا سٹڈی کیس ہے جسے ہندوتوا کے مذہبی و سیاسی نظریے نے مزید دہکا رکھا ہے۔ ہندوتوا کے ذہنی رجحان پر کوئی نمایاں توجہ نہیں دی گئی تھی کیونکہ ہندوستانی ریاست نے اسے جمہوریت کے لبادے سے ڈھانپ رکھا تھا۔ یہاں تک کہ بین الاقوامی برادری بھی اس بڑھتی ہوئی انتہاپسندی سے لاتعلقی کا شکار رہی ہے جس کے نتیجے میں نسلی اور فرقہ وارانہ کشیدگی کی موجودہ صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے۔
یہ وہ تناظر تھا جس میں آئی پی ایس نے اس موضوع پر بین الاقوامی سیمینار کی میزبانی کی۔ اس فورم میں بیس سے زیادہ مقالہ جات اور تقاریر پیش ہوئیں جن میں متعدد اہم موضوعات پر روشنی ڈالی گئی تھی جس میں ہندوتوا کا تعارف، اس کی ابتدا، اس کے معاشی اور سیاسی پہلوؤں پر ملک کے اندر اور عالمی برادری کی طرف سے آنے والا ردعمل شامل تھا۔
’ہندوتوا: ہندوستان میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی‘ میں اس سیمینار کی کارروائی کو دستاویزی شکل دے دی گئی ہے۔ ماہر مضمون نگاروں کی مدد اور ان کی مفید آراء کے ساتھ تقاریر کی تدوین کرکے انہیں مضامین کی شکل دی گئی ہے۔ کتاب نہ صرف بھارت بلکہ ایک وسیع خطے پر ہندوتوا نظریے کے اثرات پر بصیرت افروز سوچ پیدا کرتی ہے۔
مصنف کے بارے میں
خالد رحمٰن آئی پی ایس کے ایگزیکٹو پریذیڈنٹ اور ڈائریکٹر جنرل ہیں۔ وہ انسٹیٹیوٹ کے تحقیقی جرنل پالیسی پرسپیکٹوز کے چیف ایڈیٹر بھی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بیس کے قریب کتابوں اور بہت سے تحقیقی مقالوں کے مصنف بھی ہیں۔
جواب دیں