‘اسلامک لاء آف کنٹریکٹ: ایپلیکیشنز ان اسلامک فائنانس’ ایمازون اور کِنڈل اسٹورز پر دستیاب ہے

‘اسلامک لاء آف کنٹریکٹ: ایپلیکیشنز ان اسلامک فائنانس’ ایمازون اور کِنڈل اسٹورز پر دستیاب ہے

 آئی پی ایس  پریس کی نئ کتاب ‘اسلامک لاء آف کنٹریکٹ: ایپلیکیشنز ان اسلامک فائنانس’ اب ایمازون اور کِنڈل اسٹورز پر دنیا بھر میں خریداری کے لیے دستیاب ہے۔

یہ کتاب فقہ المعاملات (معاہدوں اور لین دین کا اسلامی قانون) کے شعبے میں شریعت کے قوانین پر ایک بھرپور کاوش ہے، جن کوجدید کاروباری اور تجارتی لین دین پر لاگو کیا جا سکتا ہے۔ اس میں اسلام میں معاہدوں کے عمومی نظریے، معاہدے کی تشکیل، ربا کے تصورات، غرر، میسر اور معاہدے پر ان کے اثرات سے متعلق  بحث کی گئی ہے۔ کتاب میں مخصوص نامزد معاہدوں جیسا کہ فروخت کے معاہدوں، اجارہ، شراکت داری، مضاربہ، یقین دہانی، رہن اور ایسےبہت سے دیگرمعاہدوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے جو اسلامی تجارتی قانون کی تشکیل کرتے ہیں۔ ان معاہدوں  پر بحث کرتے ہوئے مرکزی نکتہ ان کا بینکاری اور فنانس کے جدید معاملات پر اطلاق ہے۔

اس کتاب میں اسلامی مالیات کے موجودہ معاملات جیسے اسلامی بینکاری میں حیال (stratagems) کا استعمال ، اسلامی مالیات میں مثالی مقاصد ، تکافل ، اسلامی مائکرو فنانس اور مساوات کےاصولوں پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔ یہ کتاب 21 ویں صدی میں ایک قابل عمل اور متحرک تجارتی قانون کے طور پر فقہہ المعاملات کو متعارف کرانے کی کوشش ہے جس میں جدید معاشی اور تجارتی زندگی کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے