اسلام آباد کا مجوزہ مندر: ایک جائزہ

اسلام آباد کا مجوزہ مندر: ایک جائزہ

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے لیے حکومتی سطح پر زمین عطیہ کیے جانے اور رقم  مختص کرنے کے اعلان کے بعد سماجی  اور برقی ذرائع ابلاغ پر ایک سنجیدہ بحث نے جنم لیا۔ مختلف آرا کے حامل دانشور، علماء، ماہرینِ قانون اور عوام الناس نے اس سلسلے میں اپنا نکتہ نظر پیش کیا۔ بحث کے دوران جن سوالات پر اختلاف رائے دیکھنے میں آیا، وہ شرعی، قانونی، سماجی اور سیاسی لحاظ سے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ اس ساری بحث کو مفید رخ دینے کے لیے ضروری ہے کہ علمی اور فکری سطح پر ان سوالات کا جواب ڈھونڈنے کی کوشش کی جائے جس کے نتیجے میں بہتر مکالمے کی راہ ہموار ہو سکے۔ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز نے اس مسئلے پر مختلف نظریات کے حامل علماء، قانونی ماہرین اور اہلِ علم کے موقف اور پاکستان کی ہندو اقلیت کے مذہبی و سماجی حقوق پر اپنی تحقیق کی روشنی میں زیرِ نظر ایشو بریف (Issue Brief) تیار کیا ہے۔ اس بریف کا مقصد ہندو مندر اور اقلیتوں سے جڑے دیگر معاملات پر حکومتی اداروں، سیاسی و سماجی تنظیموں اور عوام الناس کو معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ غیرجذباتی اور متوازن تحقیقی رویے کو پروان چڑھانے کی کوشش کرنا ہے۔

Download

 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے