ISSI کے ویبنار ’ OIC پچاس سال پر ‘ میں آئی پی ایس کی نمائندگی
ایگزیکٹو صدر آئی پی ایس خالد رحمٰن نے ‘OIC at 50: Strengthening Partnership and Future Prospects’ کے عنوان سے ہونے والے ایک ویبنار میں انسٹی ٹیوٹ کی نمائندگی کی جس کا انعقاد انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد (ISSI) میں ۲۴ ستمبر ۲۰۲۰ء کو کیا گیاتھا۔

اجلاس سےوزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری جنرل OIC یوسف بن احمد الثمین نے ریکارڈ شدہ پیغامات کے ذریعے خطاب کیا ۔ اجلاس کے شرکاء میںOIC میں پاکستان کے مستقل نمائندے ایمبیسیڈررضوان سعید شیخ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر یوتھ فورم برائے کشمیر احمد قریشی، چیئرمین بورڈ آف گورنرز ISSI ایمبیسیڈر (ر) خالد محمود، ڈائریکٹر جنرل ISSI ایمبیسیڈر (ر) اعزاز احمد چوہدری اور ڈائریکٹر ریسرچ ISSI نجم رفیق شامل تھے۔
اس موقع پر خالد رحمٰن نے کہا کہ اپنا مقام بنانے کے لیے پچاس سال کا عرصہ ایک تنظیم کے لیے کافی وقت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ OIC نے اس عرصے کے دوران ایک مستحکم پلیٹ فارم بننے کے لیے بڑا طویل سفر طے کیا ہے۔ OIC نے ایسے اداروں کی سربراہی کی ہے جو کامیابی کے ساتھ اپنا کام سرانجام دے رہے ہیں جبکہ تنظیم کی کارکردگی اطمینان بخش نہ ہونے کا سبب اس کی داخلی پولرائزیشن ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ آج مسلم دنیا کو درپیش سخت چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک فعال نقطۂ نظر اپنانے کی ضرورت ہے تاہم اپنی کمزوریوں کے باوجودیہ پلیٹ فارم اسلامی دنیا کی اب بھی ضرورت ہے۔
جواب دیں