افغانستان اور پاکستان کے درمیان عدم اعتمادی کچھ غلط فہمیوں کا نتیجہ ہے: آئی پی ایس وائس چئیرمین ایمبیسیڈر ابرار حسین

افغانستان اور پاکستان کے درمیان عدم اعتمادی کچھ غلط فہمیوں کا نتیجہ ہے: آئی پی ایس وائس چئیرمین ایمبیسیڈر ابرار حسین

انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز، پشاور کی دوعوت پر آئی پی ایس کے وائس چئیرمین ایمبیسیڈر [ر] سیّد ابرار حسین نے 10 جولائی 2021 کو ‘پاک-افغان تعلقات’ کے موضوع پر ایک خصوصی نشست سے خطاب کیا۔

 Amb-Abrar-3

انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز، پشاور کی دوعوت پر آئی پی ایس کے وائس چئیرمین ایمبیسیڈر [ر] سیّد ابرار حسین نے 10 جولائی 2021 کو ‘پاک-افغان تعلقات’ کے موضوع پر ایک خصوصی نشست سے خطاب کیا۔

اس موقع پر پاکستان کے افغانستان میں سابق سفیر نے تفصیل سے امریکی انخلاء کے بعد افغانستان میں ابھرنے والی صورتحال پر اظہارِ خیال کیا اور خطّے میں پائیدار امن کے حصول کی غرض سے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجودہ سرد مہر تعلقات کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوِئے سابق سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی ایسا مسئلہ موجود نہیں جس کا حل ممکن نہ ہو بلکہ دونوں ممالک کے درمیان موجود عدم اعتمادی کی فضا کی اصل وجہ کچھ ایسی غلط فہمیاں ہیں جو خطّے کے بعض دوسرے کھلاڑیوں کی پیدا کردہ ہیں اور وہی ان کو ہوا بھی دیتے رہتے ہیں۔ آئی پی ایس کے وائس چئیرمین کا کہنا تھا کہ ان مسائل کا حل صرف مذاکرات سے ہی نکالا جا سکتا ہے جن کے ذریعے ایک دوسرے کے بارے میں غلط فہمیاں دور کی جائیں اور باہمی اعتماد کی فضا بحال کرنے کی کوشش کی جائے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے