آئی پی ایس اور انوویشن ایشیا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

آئی پی ایس اور انوویشن ایشیا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

مفاہمتی یاداشت کا مقصد پاکستان میں مقامی، جدید ترین آئی سی ٹی وسائل کو ترقی دینا ہے۔

 IPS-InovationAsia-MoU-1-1

مفاہمتی یاداشت کا مقصد پاکستان میں مقامی، جدید ترین آئی سی ٹی وسائل کو ترقی دینا ہے۔

آئی پی ایس اور انوویٹیان-ایشیا (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے جو کہ بین الاقوامی ٹیکنالوجی فرم انوویٹیان انکارپوریٹڈ کی ایک تنظیم ہے اور جس کے دفاتر کینیڈا ، برطانیہ ، امریکہ اور مصر میں موجود ہیں ۔ اس کی بنیاد معروف سائنسدان اور موجد ڈاکٹر حاتم زغلول نے  20 اگست 2021 کورکھی تھی۔

ڈاکٹر حاتم زغلول اپنے دوست ڈاکٹر مائیکل فتوچ کے ساتھ اپنی ایجادات کے لیے جانے جاتے ہیں، جو وائی فائی، وائی میکس اور  ایل ٹی ای   کے ڈبلیو او ایف ڈی ایم  اور دنیا بھر میں ٹیلی کام سیکٹر میں وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والے سی ڈی ایم اے   2000 اور ایم سی ڈی ایس ایس ایس کی پیچیدہ  اٹکل پچو ترتیب کاری کے موجد ہیں۔ کمپنی 6Gٹیلی فونی حل ، سائبر سیکیورٹی اور ڈیٹا  کےحل میں بھی مہارت رکھتی ہے۔

تقریب کے دوران آئی پی ایس کے جنرل منیجر آپریشنز نوفل شاہ رخ اور انوواٹین -ایشیا  کی سی ای او فرزانہ یعقوب نے ایم او یو پر دستخط کیے۔اس موقع پر  خالد رحمٰن،  چیئرمین  آئی پی ایس ؛ کاشف صدیقی ، ڈائریکٹر  انوواٹین-ایشیا ؛ پروفیسر ڈاکٹر عدیل اکرم ، شعبہ ٹیلی کمیونیکیشن ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی)  ٹیکسلا؛ شفق سرفراز، مینیجر آؤٹ ریچ اور آئی پی ایس لیڈ    اور دونوں  اداروں کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

ایم او یو کا مقصد دونوں تنظیموں کے مابین تعاون کو بڑھانا ہے تاکہ صلاحیت بڑھانے کے مشترکہ پروگرام کیے جا ئیں  ؛ تحقیق اور تجزیہ کو پھیلایا  جائے ؛ دانشوروں، ماہرین ، سائنسدانوں اور پالیسی سازوں کے مابین مکالمے کو فروغ دیا جائے اور مقامی ، جدید ترین آئی سی ٹی کےوسائل اور اس میں درپیش  مسائل کے حل کو  پاکستان اور مسلم دنیا میں روشناس کروایا جا سکے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے