پروفیسر خورشید کی سابق بیوروکریٹ اور مؤرخ ڈاکٹر صفدر محمود کے انتقال پر تعزیت

پروفیسر خورشید کی سابق بیوروکریٹ اور مؤرخ ڈاکٹر صفدر محمود کے انتقال پر تعزیت

سابق وفاقی سیکرٹری اور معروف مؤرخ ڈاکٹر صفدر محمود کے  انتقال  پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سابق سینیٹر اور انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز (IPS) اسلام آباد کے سرپرست اعلیٰ  پروفیسر خورشید احمد نے اسے ایک قومی نقصان  قرار دیا۔

 PKA-and-Safdar-Mahmood

منگل 14ستمبر 2021 کو جاری ایک تعزیتی پیغام میں پروفیسر خورشیدنے کہا کہ ڈاکٹر صفدرمحمود، جو کہ انسٹی ٹیوٹ کی نیشنل اکیڈمک کونسل (NAC) کے رکن بھی رہے، خاص طور پر اپنی دانشورانہ سوچ اور علمی بصیرت کے لیے مشہور تھے اورملکی اور غیر ملکی تحقیق کاروں کی طرف سے ان کی شائع شدہ تصانیف کا اکثر حوالہ دیا جاتا  تھا۔ ان کے جانے سے ایک فکری خلا پیدا ہوگیا ہے جسے پُر کرنا آسان نہیں ہے جبکہ سول سروسز اور فکری میدان میں ان کی خدمات ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھی جائیں گی۔

پروفیسر نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے