جے کے ایل سی کے وفد کا دورۂ آئی پی ایس

جے کے ایل سی کے وفد کا دورۂ آئی پی ایس

 جموں و کشمیر لبریشن سیل (جے کے ایل سی )کے تین رکنی وفد نے 22 جنوری 2022 کوآئی پی ایس  کا دورہ کیا اور مشترکہ دلچسپی کے مختلف امور پر انسٹی ٹیوٹ کی فیکلٹی کے ساتھ تفصیلی بات چیت  کی۔

 A-delegation-from-JKLC-visits-IPS

جموں و کشمیر لبریشن سیل (جے کے ایل سی )کے تین رکنی وفد نے 22 جنوری 2022 کوآئی پی ایس  کا دورہ کیا اور مشترکہ دلچسپی کے مختلف امور پر انسٹی ٹیوٹ کی فیکلٹی کے ساتھ تفصیلی بات چیت  کی۔

دورہ کرنے والے وفد کی قیادت جے کے ایل سی کے سیکرٹری اعجاز حسین لون نے کی اور اس میں نجیب الغفور اور خان افسر شامل تھے جبکہ آئی پی ایس کی نمائندگی اس کے جی ایم آپریشنز نوفل شاہ رخ اور ٹیم کے ارکان سید ندیم فرحت، صبور علی سید، راجہ فرخ زیب، شفق سرفراز اور محمد ولی فاروقی نے کی۔

وفد کے ارکان  کو آئی پی ایس کے سینئر ریسرچ آفیسر سید ندیم فرحت نے انسٹی ٹیوٹ کے حالیہ اقدامات اور جاری تحقیقی پروگراموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جس پر لون نے کافی جوش اور دلچسپی کا اظہار کیا۔

بریفنگ کے بعد ایک بات چیت کا دور ہواجس میں دونوں فریقوں نے متفرق شعبوں اور مشترکہ منصوبوں پر تعاون  کے لیے مختلف آپشنز کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ دونوں تنظیمیں ماضی میں مشترکہ طور پر کشمیر پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کر چکی ہیں اور اب آنے والے دنوں میں اس تجربے کو مزید آگے بڑھانے کے لیے منصوبہ بندی کا ارادہ رکھتی ہیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے