آئی پی ایس اور انوویشن ایشیا کے درمیان گورننس کےلیےآئی سی ٹی پر مبنی حل کے منصوبوں میں اشتراک عمل لانے کامعاہدہ
انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز ( آئی پی ایس)، اسلام آباد اور انوویشن ایشیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان 1 مارچ 2022 کو تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے
انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز ( آئی پی ایس)، اسلام آباد اور انوویشن ایشیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان 1 مارچ 2022 کو تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے جس کا مقصد بہترگورننس اورتعلیم کا اعلی معیار حاصل کرنے کے لیےآئی سی ٹی پر مبنی حل کے لیے ایک سنٹر آف ایکسی لینس کے قیام کی راہ ہموار کرناہے۔ معاہدے پر محمد کاشف صدیقی، صدر، انوویشن ایشیا پرائیویٹ لمیٹڈ اور آئی پی ایس کےجنرل مینیجر آپریشنز، نوفل شاہ رخ نے دستخط کیے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں انسٹی ٹیوٹ کے احاطے میں بلاک چین ٹیکنالوجی سے فعال ڈیٹا سینٹر قائم کیا جا رہا ہے۔
جواب دیں