پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد
پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے وائس چیئرمین ہیں۔ وہ بین الاقوامی شہرت کے حامل سماجی سائنس دان ہیں۔ انہوں نے ٹمپل یونیورسٹی پنسلوانیا، امریکہ سے پی ایچ ڈی کیا۔ انہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر علمی قیادت کے کئی مناصب پر کام کیا۔ آج کل وہ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں۔ اس سے قبل وہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے نائب صدر اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا میں ہیومن سائنس فیکلٹی کے ڈین رہ چکے ہیں۔ آپ آئی پی ایس کے سہ ماہی جریدہ ‘‘مغرب اور اسلام’’ کے مدیر اعلیٰ بھی ہیں۔ آپ متعدد کتابوں اور مقالوں کے مصنف/ مؤلف ہیں اور جدید عہد کے سماجی، سیاسی اورثقافتی مسائل پر لکھتے رہتے ہیں۔
جواب دیں