نقطہ نظر کا شمارہ ۳۰
|
"نقطۂ نظر” کا تازہ شمارہ (شمارہ نمر۳۰، اپریل – ستمبر۲۰۱۱ء) شائع ہوگیا ہے۔ یہ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کا ششماہی اردو مجلہ ہے۔ جس میں نئی کتابوں کا تعارف اوران پر تبصرہ ہوتا ہے۔ اسلام، ثقافت، تاریخ، مسلم دنیا اوراس سے متعلقہ مباحث پر پاکستان میں اردو میں شائع ہونے والی کتابیں اس کا موضوع ہیں۔ ۱۹۹۶ء سے شائع ہونے والے اس جریدہ نے پاکستانی مسلمانوں کے نظریات، روایات اورمسائل و مشکلات کے بارے میں سامنے آنے والے علمی کام کو سمجھنے اوراس کا شعور عام کرنے میں اہم کردار ادا کیاہے۔ ایک عام قاری کے لیے یہ جریدہ بنیادی مباحث کی تفہیم کے ساتھ ساتھ دستیاب ماخذ اورمصنفین تک رسائی کوآسان بناتا ہے۔ اس ششماہی جریدے کے مدیر ڈاکٹر سفیر اختر ہیں۔ ۲۳۲ صفحات پر مشتمل تازہ شمارہ میں ۴۴ کتب و رسائل پر مفصل اور۱۱ کتب پر مختصر تبصرہ شامل ہے۔ نیز مولانا محمد حسین آزاد کے بارے میں ایک تبصراتی مقالہ بھی شامل ہے۔ حسبِ روایت اس تیسویں شمارہ میں نقطۂ نظر کے گزشتہ دس شماروں کا اشاریہ بھی شامل کیا گیا ہے۔
{edocs}docs_ips/nuqta_nazar/nuqt_nazar30.pdf,670,310,link{/edocs}
جواب دیں