ایئر کموڈور(ر) خالد اقبال
ایئر کموڈور(ر) خالد اقبال پاکستان کی ایئر فورس میں اسسٹنٹ چیف آف اسٹاف کی حیثیت سے کام کرتے رہے ہیں۔ ایئر فورس میں ملازمت کے دورانیہ میں انہوں نے دو اسکواڈرن کو کمانڈ کیا، ایک ونگ اور ایک بیس۔ وہ پی اے ایف ایئر وار کالج کراچی میں ڈائریکٹنگ اسٹاف کے ممبر نیز کمبیٹ کمانڈرز اسکول میں انسٹرکٹر اور سکواڈرن کمانڈر رہے۔ انہوں نے پاکستان ایئر فورس میں ڈائریکٹر پالیسی، سینئر اسٹاف آفیسر اور ڈپٹی چیف انسپکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ وہ نیشنل ایئر ڈیفنس کمیٹی کے ممبر بھی رہے۔ انہوں نے افغانستان پر روسی قبضے کے زمانے میں عملی کارروائیوں میں بھی حصہ لیا اور فاٹا اور پاٹا کے علاقوں میں طویل سفر کیے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی ایئر فورس اور ایئر ڈیفنس میں بھی سکواڈرن کمانڈر کی حیثیت سے دو سال تک خدمات انجام دیں۔ وہ پی اے ایف ایئر وار کالج کے فیلو ہیں نیز پاکستان نیول وار کالج، پی اے ایف ایئروار کالج اور اسکول آف آرمی ایئر ڈیفنس سے وزیٹنگ فیکلٹی کے طور پر وابستہ ہیں۔ .
جواب دیں