ورکشاپ: امن کا فروغ اور سماجی و تجارتی سرگرمی

workshopt

ورکشاپ: امن کا فروغ اور سماجی و تجارتی سرگرمی

آئی پی ایس لیڈ (The Learning, Excellence & Development Program) کے تحت ۲۷-۲۸ اور ۲۹-۳۰ اگست کو نوجوانوں کے لیے دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ کے دو پروگرام منعقد ہوئے جن کا موضوع تھا:  ’’امن کا فروغ اور سماجی و تجارتی سرگرمی‘‘۔

تربیت کے یہ پروگرام PYCA (Pakistan Youth Change Advocates) کی طرف سے منعقد کیے گئے تھے جن میں سہولت کار کے فرائض اس تنظیم کے قومی مینیجر عمار ظفر اللہ اور پروگرام کی ایڈوائزر اریبہ شاہد نے ادا کیے۔

ورکشاپ کا بنیادی مقصد امن اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے عوامل کو سامنے لانا تھا۔ ورکشاپ میں اشتعال انگیز اور نفرت پر مبنی پیغامات کو سمجھنے اور امن کے فروغ کے لیے اپنے پیغام کو مختلف مواصلاتی ذرائع سے دوسروں تک پہنچانے کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔ معاشرے میں رواداری اور برداشت کو فروغ دینے کے لیے ایک فرد کی اہمیت اور اجتماعی کاوشوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں منصوبہ بندی اور باقاعدہ مہم جوئی کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا۔

 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے