امن کانفرنس استنبول ۲۰۱۴ء
آئی پی ایس کے لیڈ کوآرڈی نیٹر عرفان شہزاد نے انٹرنیشنل پیس ریسرچ ایسوسی ایشن (IPRA) کی ۱۱ سے ۱۵ اگست ۲۰۱۴ء تک استنبول میں منعقد ہونے والی ۲۵ ویں جنرل کانفرنس میں شرکت کی۔
اس کانفرنس کا عنوان تھا ’’امن کے لیے اتحاد: آفاقی اقدار کے ذریعے پائیدار امن کی تعمیر‘‘۔ یہ کانفرنس اپرا اور سکاریا یونیورسٹی ترکی نے مشترکہ طور پر منعقد کی۔ عرفان شہزاد نے قازخستان کے ڈاکٹر اخبوتا چال داس بیکووا کے ساتھ مل کر جو ریسرچ پیپر اس کانفرنس میںپیش کیا۔ اس کا عنوان تھا ’’وسطی ایشیا میں سلامتی، امن اور ترقی: کئی سلک روڈز کے درمیان کشمکش کا شکار‘‘۔
اس کانفرنس سے دنیا بھر کے دانشوروں اور ریسرچ کے اداروں کے درمیان روابط کی تعمیر اور خیالات کے تبادلے کا ایک بہت اچھا موقع فراہم ہوا۔
جواب دیں