عصر حاضر اور شریعت اسلامی
مصنف: ڈاکٹر محمود احمد غازی
آئی ایس بی این: 978-969-448-140-1
سال طباعت: 2014ء
جلد بندی: غیر مجلّد
صفحات: 410
قیمت: 500روپے (پاکستان میں)
تعارف:
اسلامی شریعت اپنے وسیع تر مفہوم میں دراصل کیا ہے، تاریخی طور پر یہ کن مراحل سے گزری اور آج کی دنیا کے لیے اس کا پیغام اور ہدف کیا ہے؟یہ اس کتاب کا مرکزی موضوع ہے، جو آٹھ ابواب کی صورت میں یہاں موجود ہے۔ ہر باب دراصل ایک لیکچر ہے۔ ان لیکچرز کا اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد نے جنوری ۲۰۰۸ء میں کیا تھا۔ ہر لیکچر کے بعد سامعین کے سوالات کے جوابات بھی دیے گئے وہ بھی کتاب میں شامل ہیں۔ عصر حاضر میں اسلام کے پیغام کو درست طور پر سمجھنے کی جو پیاس علمی حلقوں میں پیدا ہوئی ہے، یہ کتاب اس ضرورت کو پورا کرنے کی ایک عمدہ کوشش ہے۔
مصنف:
ڈاکٹر محمود احمد غازی(۱۹۵۰ء -۲۰۱۰ء) ایک معروف ماہرِ قانون اوربلند پایہ عالم تھے جنہوں نے جدید دور میں اسلامی شریعت کے حوالے سے جاری علمی مباحث میں اعلیٰ سطح پر اپنا حصہ ادا کیا۔ انگریزی، اردو اورعربی میں بین الاقوامی قانون، عدالتی امور اورعالمگیریت کےموضوعات پر ان کی تیس سے زائد تصانیف ہیں۔
جواب دیں